آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ ، پاکستان آج نیوزی لینڈ کیخلاف بقا کی جنگ لڑے گا

 آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ ، پاکستان آج نیوزی لینڈ کیخلاف بقا کی جنگ لڑے گا

لندن: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان آج نیوزی لینڈ کیخلاف بقا کی جنگ لڑے گا۔ ناکامی کی صورت میں گرین شرٹس کی سیمی فائنل میں رسائی مشکل ہو جائے گی۔ خواتین عالمی کپ میں قومی ٹیم آج کیویز کے خلاف میدان میں اترے گی۔  میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ڈھائی بجے شروع ہو گا ، کپتان ثنا میر آج کا میچ جیتنے کے لئے پر عزم ہیں۔گرین شرٹس کی سیمی فائنل میں جگہ کو خطرات لاحق ہیں مگر اب تک جتنے بھی میچز کھیلے ان سے کھلاڑیوں نے بہت کچھ سیکھا اور ٹیم کے تجربات میں اضافہ ہوا ہے۔

پوائنٹس ٹیبل کے مطابق تمام ٹیمیں چار میچز کھیل چکی ہیں، آسٹریلیا چاروں مقابلے جیتنے کے بعد پہلی پوزیشن پر ہے،پاکستان، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں چاروں مقابلوں میں ناکامی کے بعد بغیر کسی پوائنٹ کے ساتھ مشترکہ طور پر آخری پوزیشن پر ہیں۔

مصنف کے بارے میں