محترمہ فاطمہ جناح کی50 ویں برسی کل نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی

محترمہ فاطمہ جناح کی50 ویں برسی کل نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی

لاہور:  مادر ملت وبانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح کی50 ویں برسی کل 9جولائی بروز اتوار کو نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی مادرملت کی برسی کے حوالے سے احمدیار سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ اور دیگر سیاسی جماعتوں کے زیر اہتمام قرآن خوانی کی محفلیں اورمختلف تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی۔

فاطمہ جناح 1967میں 8 اور 9جوالائی کی درمیانی شب76 برس کی عمر میں قصر فاطمہ کلفٹن کراچی میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔

مصنف کے بارے میں