44 پروازوں سے 9 ہزار 885 عازمین مدینہ منورہ پہنچ گئے, ترجمان وزارت مذہبی امور

44 پروازوں سے 9 ہزار 885 عازمین مدینہ منورہ پہنچ گئے, ترجمان وزارت مذہبی امور
کیپشن: Image Source: MORA Website

اسلام آباد: ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ  44 پروازوں سے 9 ہزار 885 عازمین مدینہ منورہ پہنچ گئے، عازمین کا مدینہ کے بہترین ہوٹلوں میں قیام، عمدہ کھانوں سے تواضع کی گئی۔

 

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ،  44 پروازوں سے 9 ہزار 885 عازمین مدینہ منورہ پہنچ گئے، عازمین کا مدینہ کے بہترین ہوٹلوں میں قیام، عمدہ کھانوں سے تواضع کی گئی۔ حاجیوں کو رہائشیں مدینہ میں حرم نبوی ﷺ کے نزدیکی علاقے مرکزیہ میں مہیا کی گئی ہیں۔

 

ترجمان وزارت مذہبی امور  کا کہنا ہے کہ عازمین حج مدینہ منورہ میں 8 دن قیام کے بعد مکہ روانہ ہونگے،پاکستانی عازمین حج کی بڑی تعدادپاکستان سےبراہ راست مدینہ پہنچ رہی ہے اور ان کی رہائش گاہوں پر 3 وقت تازہ کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔

 

 ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ حاجی کیمپوں میں ویکسین، پاسپورٹ ٹکٹ اور سفری دستاویز کی فراہمی جاری ہے جبکہ سرکاری حج اسکیم اعلیٰ سہولیات کے باوجود خطےمیں سستی ترین ہے۔

 

ڈائریکٹر حج مدینہ منور  نے ہدایت کی ہے کہ وزارت مذہبی امور سرکاری حج اسکیم میں بہترین سہولیات کو یقینی بنا ئے۔