پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج کارڈیف میں کھیلا جائے گا اور دونوں ٹیمیں فتح کیساتھ سیریز شروع کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہو گا، قومی کرکٹرز نے حریف کے خلاف مقابلے کیلئے بدھ کو بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پہلے ون ڈے میچ سے قبل انگلینڈ کی پوری ٹیم کے تبدیل ہونے سے مایوسی ہوئی ہے لیکن ہم اپنا مائنڈ سیٹ تبدیل نہیں کریں گے۔
سیریز کا دوسرا میچ 10 جولائی کو لارڈز میں کھیلا جائے گا اور یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے ہو گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ برمنگھم میں 13 جولائی کو کھیلا جائے گا جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ پاک انگلینڈ ون ڈے سیریز سے قبل انگلینڈ سکواڈ کے 7 ارکان کے کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث انگلینڈ بورڈ نے نئی ٹیم کا اعلان کیا تھا، کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کوئی ٹیم پوری تبدیل ہوئی ہے۔