وزیراعظم نے اسلام آباد میں جوڑے پرتشدد کی خبر کا نوٹس لے لیا

03:10 PM, 8 Jul, 2021

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں جوڑے پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا 

وزیراعظم عمران خان نےآئی جی پولیس اسلام آباد کو فون پر ہدایات دیں کہ میڈیا پر آنے والی جوڑے پر تشددکی اس خبر کی تحقیقات کی جائیں اور ان کو رپورٹ کی جائے ۔ 

یاد رہے کہ عثمان مرزا اور ان کے ساتھیوں نے اسلام آباد میں ایک کم عمر جوڑے پرتشدد کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی ۔ 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔گرفتار شدگان میں عثمان مرزا ، حفیظ الرحمان ،فرحان شاہین اعوان  شامل ہیں 

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے افراد کے موبائل فونز سے مزید کئی ویڈیو ز برآمد ہوئی ہیں 

مزیدخبریں