پاکستان نے صدر ٹرمپ کونوبیل انعام کیلئے نامزدکیا، ترجمان وائٹ ہاؤس

12:36 PM, 8 Jul, 2025

واشنگٹن : وائٹ ہاؤس ترجمان کیرولائن لیوٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے صدر ٹرمپ کو نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا ہے۔

کیرولائن لیوٹ نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے روانڈا اور کانگو کے درمیان تاریخی امن معاہدہ کرانے میں مدد کی، اور پاکستان، بھارت، اسرائیل اور ایران میں جنگ بندی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے دور میں "بگ بیوٹی فل بل" قانون بھی بن چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ غزہ کی تعمیر نو کے خواہاں ہیں اور حماس کو جنگ بندی کے نئے معاہدے کو قبول کرنا چاہیے۔ امریکہ جنگ بندی اور مغویوں کی واپسی کا بھی خواہاں ہے۔

کیرولائن لیوٹ نے یہ بھی بتایا کہ صدر ٹرمپ کے دور میں امریکہ آنے والے تارکین وطن کی تعداد میں خاصی کمی آئی ہے۔

مزیدخبریں