پشاور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس نے حلف اٹھا لیا

02:13 PM, 8 Jul, 2025

پشاور: پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف برداری کی تقریب آج منعقد ہوئی، جس میں جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے بطور چیف جسٹس حلف اٹھایا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ان سے حلف لیا، جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی اس موقع پر موجود تھے۔

دوسری جانب، اسلام آباد ہائی کورٹ کے نامزد چیف جسٹس جسٹس سردار سرفراز ڈوگر آج صدر مملکت آصف علی زرداری سے حلف اٹھائیں گے۔ یہ تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوگی جس میں اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

مزیدخبریں