اسلام آباد: عدالت کا یوٹیوب کو 27 چینلز بلاک کرنے کا حکم

03:04 PM, 8 Jul, 2025

اسلام آ باد :اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر 27 یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ایف آئی اے نے 2 جون کو ریاست مخالف مواد کے حوالے سے انکوائری شروع کی تھی، جس میں فراہم کردہ شواہد عدالت کو مطمئن کرنے کے لیے کافی تھے۔

حکم نامے کے مطابق یوٹیوب کے آفیشل انچارج کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان 27 چینلز کو فوری طور پر بلاک کرے۔

مزیدخبریں