حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کا آخری دن کل، دو لاکھ سے زائد شہری رجسٹرڈ

03:29 PM, 8 Jul, 2025

اسلام آباد: حج 2026 کے لیے لازمی رجسٹریشن کا آخری موقع بدھ 9 جولائی کو ہے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق اب تک دو لاکھ سے زائد پاکستانی شہری حج کے لیے رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔

رجسٹریشن 15 نامزد بینکوں کے علاوہ آن لائن بھی بغیر کسی فیس کے کی جا سکتی ہے۔ وزارت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بروقت رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ کسی بھی قسم کی مشکلات سے بچا جا سکے۔

مزیدخبریں