اسلام آباد: جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے آج ایوان صدر میں صدر مملکت آصف زرداری کے سامنے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ حلف برداری کی تقریب میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر داخلہ محسن نقوی، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سینئر وکلا کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
اسی روز سندھ اور پشاور ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جسٹس محمد جنید غفار سے سندھ ہائیکورٹ کا حلف لیا،
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ سے پشاور ہائیکورٹ کا عہدہ سنبھالنے کا حلف لیا ہے