بالی وڈ اسٹار رنبیر کپور کے مالی وسائل اور جائیداد کی تفصیلات

07:43 PM, 8 Jul, 2025

بھارت:بالی وڈ کے مقبول اداکار رنبیر کپور کے مالی اثاثوں کی تفصیلات سامنے آئیں ہیں۔ رنبیر نے فلمی دنیا میں کئی کامیاب فلموں میں کام کیا ہے جن میں "عجب پریم کی غضب کہانی"، "راجنیتی"، "راک اسٹار"، "برفی"، "اے دل ہے مشکل" اور "سنجو" شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، رنبیر فلموں کے لیے بھاری فیس وصول کرتے ہیں، اور ایک فلم کے لیے ان کا معاوضہ 75 کروڑ روپے تک پہنچ چکا ہے۔ فی الحال وہ بالی وڈ کی سب سے بڑی بجٹ والی فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جس کا بجٹ 1600 کروڑ روپے کے قریب ہے۔

رنبیر کے کل اثاثے 345 کروڑ روپے سے زائد بتائے گئے ہیں جو فلمی آمدنی کے علاوہ برانڈز کی تشہیر، سرمایہ کاری اور جائیداد سے حاصل ہوئے ہیں۔

ہر برانڈ کے لیے ان کی فیس تقریباً 6 کروڑ روپے ہے۔ ان کے پاس مہنگی گاڑیاں بھی ہیں جن کی مالیت 8 کروڑ روپے کے قریب ہے، جن میں بینٹلی کانٹینینٹل جی ٹی، رینج روور اور مرسڈیز شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، رنبیر نے ممبئی میں 250 کروڑ روپے مالیت کا کرشنا راج بینگلہ خریدا ہوا ہے، پالی ہل میں 35 کروڑ روپے مالیت کا اپارٹمنٹ اور پونے میں 13 کروڑ روپے مالیت کا فلیٹ بھی ان کے نام ہے۔ پونے کے اس فلیٹ سے انہیں سالانہ تقریباً 45 لاکھ روپے کرایہ کی آمدنی حاصل ہوتی ہے۔

مزیدخبریں