چینی ایئر فورس کے چیف آف سٹاف کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ایئر چیف سے ملاقات

08:48 PM, 8 Jul, 2025

اسلام آباد: چینی ایئر فورس کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل وانگ گانگ نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر  سے ملاقات ہوئی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی سیکیورٹی، فضائی طاقت، دفاعی تعاون، تربیت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی شراکت داری پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ایئر چیف نے وفد کو پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں، جدید حکمت عملی اور ملٹی ڈومین آپریشنز سے متعلق بریفنگ دی۔

لیفٹیننٹ جنرل وانگ گانگ نے پی اے ایف کی پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاریوں کو سراہا اور حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پی اے ایف کی کارکردگی کی تعریف کی۔

مزیدخبریں