قطری شہزادی شیخہ اسما آل ثانی پاکستان کی پہاڑوں اور سیاحت کی سفیر مقرر

10:30 PM, 8 Jul, 2025

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما اور قطری شاہی خاندان کی رکن شیخہ اسما آل ثانی کو پاکستان کی پہاڑی سیاحت کی سفیر مقرر کر دیا ہے۔ شیخہ اسما حال ہی میں دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کرنے والی پہلی قطری خاتون بنیں۔

وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شیخہ اسما کی کامیابی نہ صرف ہمت اور عزم کی علامت ہے بلکہ پاکستان اور قطر کے درمیان پائیدار دوستی کی ترجمان بھی ہے۔ انہوں نے ان کی خدمات کے اعتراف میں سیاحت کی سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔

شیخہ اسما نے انسٹاگرام پر اپنے مشکل سفر کا احوال بیان کرتے ہوئے نانگا پربت کو "اب تک کی سب سے کٹھن چڑھائی" قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پہاڑ ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گا۔

مزیدخبریں