امریکا نے ایرانی تیل کی فروخت کا لائسنس دوبارہ منسوخ کردیا، عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھ گئیں

10:25 AM, 8 Jul, 2026

واشنگٹن: امریکا نے ایرانی خام تیل، پیٹروکیمیکل اور دیگر پٹرولیم مصنوعات کی فروخت سے متعلق جاری کردہ لائسنس دوبارہ منسوخ کردیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق یہ فیصلہ آبنائے ہرمز میں ایران کے اقدامات کے ردعمل میں کیا گیا۔ اس سے قبل مفاہمتی یادداشت کے بعد امریکی محکمۂ خزانہ نے 22 جون کو عمومی لائسنس جاری کیا تھا، جس کے تحت 21 اگست تک ایرانی تیل اور دیگر پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کی اجازت دی گئی تھی۔

امریکی فیصلے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں برطانوی برینٹ کروڈ آئل تقریباً 76 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل تقریباً 72 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور تیل کی سپلائی سے متعلق خدشات عالمی توانائی مارکیٹ پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔

مزیدخبریں