نیویارک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سری لنکن ہم منصب سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

11:25 AM, 8 Jul, 2026

نیویارک :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں سری لنکا کے ہم منصب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون، انسداد منشیات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں وزرائے داخلہ نے انسداد منشیات کے حوالے سے مؤثر رابطہ کاری اور معلومات کے تبادلے کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ پولیس ٹریننگ کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام اور جعلی پاسپورٹ کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کی روک تھام کے لیے تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی سیکیورٹی روابط کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

مزیدخبریں