لندن: پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور میزبان فضا علی نے برطانیہ میں اپنی بیٹی فرال فواد کے ہمراہ بالی وڈ کی سینئر اداکارہ نیتو کپور سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران بالی وڈ کی اداکارہ نیتو کپور نے پاکستانی اداکارہ فضا علی اور فرال فواد کی ذہنی صحت سے متعلق آگاہی کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر تینوں نے یادگاری تصاویر بھی بنوائیں۔
فضا علی ان دنوں برطانیہ میں ذہنی صحت سے متعلق آگاہی مہم کا حصہ ہیں، جبکہ ان کی بیٹی فرال فواد بھی اس مہم میں ان کے ساتھ شریک ہیں اور مختلف سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔
یہ ملاقات سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز بنی، جہاں مداحوں نے اس موقع کی تصاویر کو خوب پسند کیا۔