اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی، جس میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے آزاد کشمیر میں آزاد، شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کی اہمیت پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر جمہوری عمل کے تسلسل، سیاسی استحکام اور عوامی مینڈیٹ کے احترام پر بھی گفتگو کی گئی۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطوں اور سیاسی معاملات پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔