چیمپئنز ٹرافی : آج بھارت کا مقابلہ سری لنکا سے ہو گا

01:59 PM, 8 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

لندن: چیمپئنز ٹرافی کے آٹھویں میچ میں آج بھارت کا مقابلہ سری لنکا سے ہو گا۔ آئی لینڈرز کی ناکامی اسے ٹورنامنٹ سے باہر کر دے گی۔میچ لندن کے اوول گراؤنڈ میں کھلیا جائےگا ۔

انگلینڈ میں جاری چیمپئنز ٹرافی میں آج گروپ بی کا اہم ترین میچ کھیلا جائے گا۔ لندن میں اوول گراؤنڈ پر سری لنکا اور بھارت کی ٹیمیں  دو پہر ڈھائی بجے آمنے سامنے ہوں گی۔بھارت نے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ سری لنکا کو افتتاحی مقابلے میں جنوبی افریقہ کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔آج سری لنکن ٹیم کی ناکامی اسے چیمپئنز ٹرافی جیتنے کی دوڑ سے باہر کر دے گی۔

مزیدخبریں