شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ

سیئول: جنوبی کوریا کی فوج نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف سٹاف کے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے میزائل کا تجربہ جمعرات کی صبح ساحلی شہر وونسان سے 200 کلومیٹر دور سے کیا۔

کم جونگ یو کی قیادت میں شمالی کوریا کے میزائل تجربات میں حال ہی میں تیزی آئی ہے جس میں خاص طور پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کی صلاحیت کے حامل میزائلوں کے تجربات شامل ہیں جس کا مقصد امریکا کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حصول ہے۔

مختلف بیلسٹک میزائل کے مقابلے میں حال ہی میں ٹیسٹ کیا جانے والا میزائل زیادہ تباہ کن ہے جو زمین سے سمندر میں موجود کشتیوں کو نشانہ بنانے کے لئے بنایا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں