نگران حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

نگران حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ
کیپشن: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے جیسا کوئی فیصلہ نہیں کریں گی، شمشاد اختر۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے جیسا کوئی فیصلہ نہیں کریں گی۔

ذرائع کے مطابق نگران سیٹ اپ قائم ہونے سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر وزیراعظم کو بھجوائی گئی سمری بھی واپس نہیں آئی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے اوگرا کی سفارشات پر مبنی سمری وزیراعظم کو بھجوائی گئی تھی۔

 مزید پڑھیں: نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری آج حلف اٹھائیں گے

یاد رہے کہ اوگرا نے یکم جون سے پیٹرول کی قیمت 8 روپے 37 پیسے، ڈیزل ساڑھے 12 روپے اور مٹی کا تیل 8 روپے 30 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی تھی تاہم اس حوالے سے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 7 جون تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ ہماری حکومت ختم ہو رہی ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا فیصلہ آئندہ حکومت کرے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں