نیپرا نے ملک میں بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا

نیپرا نے ملک میں بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک میں بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا۔

نیپرا کی جانب سےجاری اعلامیے میں نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کو فوری طور پر صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیپرا کا کہنا ہےکہ این ٹی ڈی سی کو گزشتہ تین سال کے دوران سسٹم پر بھاری سرمایہ کاری کی اجازت دی، ان سالوں میں 96 ارب 63 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی اجازت دی گئی۔

نیپرا اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ این ٹی ڈی سی کے گرڈ اب بھی اوور لوڈنگ کاشکار ہیں، آئیسکو، لیسکوا ور پیپکو کے صارفین اوولوڈنگ کی زد میں آرہے ہیں، پہلے بھی اس صورتحال پر نوٹس لے چکے ہیں۔

نیپرا اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ این ٹی ڈی سی نے فوری اقدامات نہ کیے تو جولائی اور اگست میں صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔