جہانگیر ترین کو لاہور ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

جہانگیر ترین کو لاہور ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا
سورس: file

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو لاہور ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا ہے ۔عدالت نے ایف بی آر کو جہانگیر ترین کی شوگر ملز جے ڈی ڈبلیو کا آڈٹ کرنے سے روک دیا۔

ںیو نیوز کے مطابق ہائیکورٹ میں جہانگیر ترین کی شوگر ملز جے ڈی ڈبلیو کا آڈٹ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے نوٹس پر عمل درآمد روک دیا اور ایف بی آر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

جے ڈی ڈبلیو نے درخواست میں ایف بی آر سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر نے 21 مئی کو آڈٹ کرنے کا نوٹس بھجوایا اور انکم ٹیکس سے متعلق دستاویزات اور ریکارڈ مانگا، لیکن ایف بی آر کو پانچ برس گزرنے کے بعد آڈٹ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

درخواست میں مزید کہا گ یا ہے کہ 2015 کا ٹیکس آڈٹ کرنے کا قانونی عرصہ گزر چکا ہے ، لہذا آڈٹ نوٹس غیر قانونی طور پر بھیجا گیا ہے، جسے کالعدم قرار دیا جائے اور ایف بی آر کو تادیبی کارروائی سے روکا جائے۔