قائمہ کمیٹی اجلاس میں شبلی فراز سے لڑائی کیوں ہوئی،سینیٹر افنان اللہ نے سب بتایا 

قائمہ کمیٹی اجلاس میں شبلی فراز سے لڑائی کیوں ہوئی،سینیٹر افنان اللہ نے سب بتایا 
سورس: File

اسلام آباد: سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے چیئرمین اور مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر افنان اللہ خان کہا ہے کہ شہباز گل کامسیٹس یونیورسٹی کے گھوسٹ ملازم رہے اور ان کی بیگم نے تین کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کی۔ 

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ تھی وہ بریفنگ جس کو روکنے کے لیے آج پی ٹی آئی نےسارا مسئلہ بنایا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی نےتفصیلات مانگی تھیں شہباز گل کی بیگم کی کرپشن کی۔

کمیٹی کو جو جواب موصول ہوا اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ شہباز گل اوران کی بیگم نے تین کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کی اور شہباز گل خود کامسیٹس کا گھوسٹ ملازم رہا۔ 

مصنف کے بارے میں