فارمیشن کمانڈرز کانفرنس، اپنی ذمہ داریوں کو مقدس فریضے کے طور پر پورا کرینگے: آرمی چیف 

فارمیشن کمانڈرز کانفرنس، اپنی ذمہ داریوں کو مقدس فریضے کے طور پر پورا کرینگے: آرمی چیف 
سورس: File

راولپنڈی : جی ایچ کیو میں 80ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانفرنس کی صدارت کی۔ کانفرنس میں کور کمانڈرز، پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور پاک فوج کے تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔

کانفرنس میں شرکاء کو پیشہ ورانہ امور، قومی سلامتی کے چیلنجز اور جوابی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔چیف آف آرمی استاف نے  آپریشن ردالفساد کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اب تک کی کامیابیوں کو سراہا۔

آرمی چیف نے  جیو اسٹریٹجک ماحول کو تیار کرنے کے تناظر میں آپریشنل تیاری کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے پر خصوصی زور دیا۔آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج ایک پیشہ ور ادارہ ہونے کے ناطے پاکستان کی سلامتی، سالمیت اور خودمختاری کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو ہمیشہ ایک مقدس فریضہ کے طور پر پورا کرے گی۔

مصنف کے بارے میں