ریٹائرڈ لوگ آپ کو گمراہ کررہے ہیں, ان حالات میں وہ آپ کی کوئی مدد نہیں کرسکتے:   پی ٹی آئی چیئرمین اور شاہ محمود قریشی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ

 ریٹائرڈ لوگ آپ کو گمراہ کررہے ہیں, ان حالات میں وہ آپ کی کوئی مدد نہیں کرسکتے:   پی ٹی آئی چیئرمین اور شاہ محمود قریشی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ

لاہور: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے عمران خان کو کہا کہ جو ریٹائرڈ لوگ آپ کو گمراہ کررہے ہیں ان حالات میں وہ آپ کی کوئی مدد نہیں کرسکتے جس پر عمران خان نے شاہ محمود قریشی سے برہمی کا اظہار کیا ۔

ذرائع کے مطابق ملاقات ویڈیو ریکارڈنگ روم میں ہوئی اور  تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

خیال رہے شاہ محمود قریشی نے جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  کارکنوں سے کہتا ہوں انصاف کا جھنڈا میرے ہاتھ میں ہے۔

جیل حکام کے مطابق شاہ محمود قریشی کو عدالتی احکامات پر رہا کیا گیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کارکنوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ انصاف کا جھنڈا میرے ہاتھ میں ہے، آزمائش اور مشکل وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل تحریک انصاف کے چیئرمین سے ملاقات کروں گا جس کے بعد میڈیا سے مفصل بات کروں گا۔ ان کا کہنا تھاڈی سی راولپنڈی کے کہنے پر تھری ایم پی او کے تحت میری دوبارہ گرفتاری ہوئی، قید میں ہوتے ہوئے کیسے نقص امن کیلئے خطرہ بن سکتا ہوں۔