مالاکنڈ کے باٹا پہاڑوں میں لگی جنگلاتی آگ تیسرے روز بھی بے قابو، ریسکیو کارروائیاں جاری

09:41 AM, 8 Jun, 2025

مالاکنڈ: باٹا کے پہاڑی علاقے میں لگی آگ تیسرے روز بھی بجھائی نہ جا سکی۔ آگ نے جنگلات کو شدید نقصان پہنچایا ہے، قیمتی درخت خاکستر ہو گئے جبکہ متعدد جنگلی جانوروں کے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دشوار گزار راستوں اور محدود سہولیات کے باعث ریسکیو کارروائیاں سست روی کا شکار ہیں۔ محکمہ جنگلات، ریسکیو، ایف سی اور لیویز اہلکار مشترکہ طور پر آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ مقامی افراد سے احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔

مزیدخبریں