بیجنگ/نئی دہلی: چین نے نایاب دھاتوں کی برآمدات پر پابندی عائد کر دی ہے، جس کے اثرات بھارت کی الیکٹرک گاڑیوں (EVs) اور آٹو سیکٹر پر فوری طور پر ظاہر ہونے لگے ہیں۔
چینی فیصلے کے بعد بھارت میں نایاب میگنٹس کی دستیابی متاثر ہوئی ہے، جو الیکٹرک موٹرز کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ پابندی سے پیداواری عمل متاثر ہو رہا ہے، جبکہ قیمتوں میں اضافہ اور روزگار میں کمی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
بھارت کی وزارت تجارت متبادل سپلائی ذرائع تلاش کرنے میں مصروف ہے، جبکہ ماہرین نے اس بحران کو خودانحصاری کے لیے موقع قرار دیا ہے۔