پاکستان ہاکی ٹیم نیشنز کپ میں شرکت کے لیے ملائیشیا پہنچ گئی

12:22 PM, 8 Jun, 2025

کوالالمپور: پاکستان ہاکی ٹیم بین الاقوامی ایونٹ ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں شرکت کے لیے ملائیشیا پہنچ گئی ہے۔یہ ایونٹ 15 سے 21 جون تک کوالالمپور میں کھیلا جائے گا، جس میں دنیا بھر کی نمایاں ٹیمیں حصہ لیں گی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق ٹیم کے تمام کھلاڑی فٹ اور ایونٹ کے لیے بھرپور تیار ہیں۔کوچنگ اسٹاف کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو خود کو منوانے کا سنہری موقع ملے گا۔

پاکستانی ٹیم ایونٹ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر کے عالمی درجہ بندی میں بہتری کی خواہاں ہے۔

مزیدخبریں