ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملے کے خلاف کوئٹہ کے ہسپتالوں میں بائیکاٹ، مریض رول گئے؛ متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کی حالت میں بہتری

11:47 AM, 8 Jun, 2026

کوئٹہ: کوئٹہ میں تیزاب گردی کا شکار ہونے والی لیڈی ڈاکٹر ماہ نور کی حالت اب بتدریج بہتر ہو رہی ہے، تاہم اس وحشیانہ واقعے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (YDA) کی کال پر سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال اور بائیکاٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے احتجاجاً ایمرجنسی کے علاوہ تمام طبی خدمات اور او پی ڈیز (OPDs) کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا ہے، جس کے باعث اسپتالوں میں نظامِ صحت شدید متاثر ہوا ہے۔ ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کی وجہ سے وارڈز میں زیرِ علاج اور دور دراز علاقوں سے چیک اپ کے لیے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے والے درندوں کو فوری گرفتار کر کے کڑی سزا دی جائے اور اسپتالوں سمیت کام کی جگہوں پر لیڈی ڈاکٹرز اور طبی عملے کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔

مزیدخبریں