پنجاب میں زراعت اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے اربوں روپے کا منصوبہ منظور، 20 ہزار نوجوانوں کو روزگار اور تربیت ملے گی

11:51 AM, 8 Jun, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے صوبے میں زرعی ترقی، ماحولیات کے تحفظ اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے ایک انتہائی اہم اور انقلابی منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اس فیصلے کے تحت صوبے بھر میں "سی ایم اسکلز فار ایگریکلچر اینڈ گرین انوائرمنٹ پراجیکٹ" (CM Skills for Agriculture and Green Environment Project) باقاعدہ شروع کیا جائے گا۔ اس تاریخی منصوبے کا بنیادی مقصد پنجاب کے نوجوانوں کو جدید ترین 'گرین مہارتیں' (Green Skills) فراہم کرنا ہے تاکہ وہ ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔

دستاویزات کے مطابق، اس میگا پراجیکٹ کی مجموعی لاگت 2 ارب 88 کروڑ 63 لاکھ روپے ہے، اور یہ منصوبہ سال 2029 میں مکمل ہوگا۔ اس پروگرام کے تحت پنجاب بھر سے 20 ہزار نوجوانوں کا انتخاب کر کے انہیں زراعت اور ماحولیات کے مختلف جدید شعبوں میں عالمی معیار کی تکنیکی تربیت دی جائے گی، جو صوبے کی معاشی اور ماحولیاتی ترقی میں گیم چینجر ثابت ہوگی۔

مزیدخبریں