پاک افغان سرحد بند: افغان کسان معاشی بحران کا شکار، فصلیں تباہ

12:45 PM, 8 Jun, 2026

کابل: پاکستان کے ساتھ تجارتی راستوں کی مسلسل بندش اور طالبان انتظامیہ کی پالیسیوں کے باعث افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں کروڑوں روپے مالیت کی تیار فصلیں گل سڑ گئیں۔

پاکستان برآمد کی جانے والی ٹماٹر، پیاز، تازہ پھلوں اور سبزیوں کی گاڑیاں سرحدی گزرگاہوں پر پھنسنے کی وجہ سے مقامی منڈیوں میں خریدار غائب ہیں اور قیمتیں یکدم نیچے آ گئی ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک کسان کی ویڈیو نے اس بدحالی کا پول کھول دیا ہے، جس میں کسان کا کہنا تھاسرحد بند ہونے سے پہلے ٹماٹر کی ایک من کی قیمت 12 ہزار افغانی تھی، جو اب خریدار نہ ہونے کی وجہ سے صرف 500 افغانی رہ گئی ہے۔ ہماری سال بھر کی محنت مٹی میں مل گئی۔

مزیدخبریں