امریکہ ایرانی حقِ افزودگی تسلیم کرے اور منجمد اثاثے بحال کرے، ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ

12:57 PM, 8 Jun, 2026

تہران : ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے واضح کیا ہے کہ امریکہ کو پرامن مقاصد کے لیے یورینیم کی افزودگی کا ایرانی حق تسلیم کرنا ہوگا اور تہران کے منجمد اثاثے بحال کرنے ہوں گے۔ انہوں نے واشنگٹن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا مسلسل بدلتا ہوا مؤقف مذاکرات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

ترجمان نے انکشاف کیا کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان سفارتی پیغامات کا تبادلہ پاکستانی ثالثوں کے ذریعے تاحال جاری ہے۔ اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں اب بھی کئی اختلافی نکات موجود ہیں۔ انہوں نے امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی اور آبنائے ہرمز سمیت بین الاقوامی پانیوں میں ایرانی تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کا الزام بھی عائد کیا۔

خطے کی کشیدگی پر بات کرتے ہوئے ایرانی ترجمان نے کہا  "خطے کی موجودہ خطرناک صورتحال امریکہ کے غیر ذمہ دارانہ رویے کا نتیجہ ہے۔ تاہم، اب اگر ایران پر کسی قسم کا حملہ کیا گیا تو اس کا جواب پوری طاقت سے دیا جائے گا۔

مزیدخبریں