اسلام آباد: وفاقی بجٹ پر پاکستان پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کے لیے آج ایوانِ صدر میں ایک اہم اور بڑی بیٹھک ہونے جا رہی ہے، جس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے مابین تفصیلی ملاقات ہو گی۔
سیاسی ذرائع کے مطابق، اس اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزارتِ خزانہ کے اعلیٰ حکام، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پیپلز پارٹی کے دیگر مرکزی رہنما بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس کا بنیادی مقصد بجٹ دستاویزات پر پیپلز پارٹی کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات کا جائزہ لینا اور دونوں اتحادی جماعتوں کے مابین اتفاقِ رائے پیدا کرنا ہے۔