کراچی: سیف سٹی منصوبے کے تحت 40 ہزار گاڑیاں بلیک لسٹ، یکم جولائی سے بڑی کارروائی کا فیصلہ

02:26 PM, 8 Jun, 2026

کراچی : سندھ پولیس نے کراچی میں سیف سٹی منصوبے کے تحت بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے 40 ہزار سے زائد گاڑیوں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔ سندھ پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے ان بلیک لسٹڈ گاڑیوں کے خلاف شہر بھر میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔

پولیس ذرائع کے مطابق، بلیک لسٹ کی جانے والی گاڑیوں کی فہرست میں ایسی گاڑیاں شامل ہیں جو فروخت کیے جانے کے باوجود نئے مالکان کے نام پر منتقل (ٹرانسفر) نہیں کروائی گئیں۔ اس کے علاوہ نامکمل ریکارڈ رکھنے والی اور اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کو بھی اس فہرست میں شامل کر کے بلیک لسٹ قرار دیا گیا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یکم جولائی سے قبل اپنی گاڑیوں کا ریکارڈ درست کروائیں۔

مزیدخبریں