اسلام آباد: نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت آٹو اور آٹو پارٹس پالیسی کا ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان کو الیکٹرک وہیکلز (EVs) کی جانب منتقل کرنے کے عمل کو تیز کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔
اجلاس کے دوران حکام کی جانب سے نائب وزیراعظم کو ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ، مقامی مینوفیکچرنگ کے استحکام، صنعتی ترقی، برآمدات میں اضافے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے سے متعلق اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے ماحول دوست گاڑیوں کی تیاری پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس کے اہم فیصلوں میں شامل تھا کہ روایتی ایندھن پر انحصار کم کرنے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ کو تیز کیا جائے گا۔ مقامی سطح پر آٹو پارٹس کی تیاری سے صنعتی ترقی ہوگی اور برآمدات کو فروغ ملے گا۔آٹو انڈسٹری کو جدید خطوط پر استوار کرنے سے ملک میں روزگار کے نئے دروازے کھلیں گے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ "پاکستان میں ایک مسابقتی، جدید اور پائیدار آٹو ماحولیاتی نظام (Auto Ecosystem) کی تشکیل ناگزیر ہو چکی ہے۔ حکومت مقامی صنعت کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالنے کے لیے پرعزم ہے۔
ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کا فروغ ناگزیر، پائیدار آٹو ماحولیاتی نظام قائم کیا جائے: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
05:03 PM, 8 Jun, 2026