دنیا کا سب سے بڑا قدیم بچھو برطانیہ میں موجود ہونے کا انکشاف

11:24 PM, 8 Jun, 2026

لندن: ایک نئی سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا بچھو تقریباً 41 کروڑ 50 لاکھ سال قبل برطانیہ کے علاقے میں موجود تھا۔

مانچسٹر یونیورسٹی کے محققین کے مطابق اس قدیم بچھو کو پریاکٹورس گیگاس (Pterygotus gigas) کے نام سے جانا جاتا ہے، جس کی لمبائی تقریباً ایک میٹر جبکہ اس کے پنجے تقریباً 16 سینٹی میٹر تک تھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دیو ہیکل بچھو اُس دور کے سیلابی میدانوں میں پایا جاتا تھا، جب زمین پر زندگی ابتدائی مراحل میں تھی اور مختلف اقسام کے کیڑے مکوڑے اور مکڑی نما جاندار غالب تھے۔

تحقیق کے مطابق یہ دریافت زمینی حیات کی ارتقائی تاریخ اور ابتدائی ماحولیاتی نظام کے بارے میں اہم نئے شواہد فراہم کرتی ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ یہ بچھو اس دور میں موجود تھا جب ابھی جنگلات بھی مکمل طور پر وجود میں نہیں آئے تھے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ابتدائی زمین کا ماحولیاتی نظام پہلے سے کہیں زیادہ پیچیدہ تھا۔
 

مزیدخبریں