وفاقی بجٹ 2026-27: امپورٹڈ گاڑیوں پر ٹیکس میں بڑی کمی کی تجویز، قیمتوں میں کمی کا امکان

11:29 PM, 8 Jun, 2026

اسلام آباد: وفاقی بجٹ 2026-27 میں امپورٹڈ گاڑیوں پر عائد ٹیکسوں میں نمایاں کمی کی تجویز سامنے آئی ہے، جس کی منظوری کی صورت میں گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیرف اصلاحات کے دوسرے مرحلے کے تحت حکومت امپورٹڈ گاڑیوں پر ڈیوٹیز میں خاطر خواہ کمی پر غور کر رہی ہے، جس کا مقصد مقامی مارکیٹ میں صارفین کو نسبتاً سستی گاڑیوں کے زیادہ آپشنز فراہم کرنا ہے۔

مجوزہ پلان کے تحت کسٹمز ڈیوٹی کو تقریباً 100 فیصد سے کم کر کے 50 فیصد تک لانے جبکہ ریگولیٹری ڈیوٹی کو 50 فیصد سے کم کر کے 20 فیصد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ان تجاویز کے بعد امپورٹڈ گاڑیوں پر مجموعی ٹیکس بوجھ تقریباً 150 فیصد سے کم ہو کر 70 فیصد کے قریب آ سکتا ہے۔

اگر یہ اصلاحات منظور ہو جاتی ہیں تو جاپانی استعمال شدہ گاڑیوں سمیت نئی امپورٹڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں واضح کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ پرانی درآمد شدہ گاڑیوں کی ری سیل ویلیو میں 10 سے 15 فیصد تک کمی کی پیش گوئی بھی کی جا رہی ہے۔
 
 

مزیدخبریں