کابل: ملٹری اسپتال پر حملہ، 2 افراد جاں بحق، 13 زخمی

کابل: ملٹری اسپتال پر حملہ، 2 افراد جاں بحق، 13 زخمی

کابل: افغان میڈٰیا کے مطابق وزیر اکبر خان کے علاقے میں ملٹری اسپتال میں دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں غیرملکی سفارتخانے اور سرکاری دفاتر ہیں۔

ترجمان افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد حملہ آور ملٹری اسپتال میں داخل ہوئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی افغان فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

اسپتال کے ایک اہلکار نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اس نے ایک حملہ آور کو ڈاکٹر کا کوٹ پہننے دیکھا اور اس شخص نے کوٹ کے نیچے سے رائفل نکالی اور فائرنگ کر کے دو لوگوں کو ہلاک کر دیا۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حملے میں اب تک 13 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں