اسلام آباد: زمبابوے کے وزیر کھیل اس وقت پاکستان کے دورے پر موجود ہیں انہوں نے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ امور ریاض پیرزادہ سے ملاقات کی۔ زمبابوے کے وزیر کھیل قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل کا فائنل بھی دیکھ چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں پی ایس ایل کے انتظامات دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے کرکٹ بورڈ سے بات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ حکومت پاکستان کی سفارشات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔
زمبابوے کی کرکٹ ٹیم اس سے قبل بھی تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کے لیے پاکستان کا دورہ کر چکی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں