دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے پاکستانی ٹیم کا کیمپ آئندہ ہفتے شروع ہو گا، شہریار خان

01:14 PM, 8 Mar, 2017

لاہور: چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے پاکستانی ٹیم کا کیمپ آئندہ ہفتے شروع ہو گا اور روزانہ دو سیشنز ہو نگے۔ ایک فیلڈنگ اور ایک فزیکل فٹنس کا سیشن ہو گا۔ کیمپ کا مقصد ڈومیسٹک کرکٹرز کی کارکردگی کو جانچنا ہے ان کا مزید کیا کہنا تھا کیمپ میں وقت کم ہے لیکن کوچ مکی آرتھر کا مقصد پورا ہو جائیگا۔

واضح رہے قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے اسکواڈ کے نام بھی فائنل کر لیے ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ایک روزہ اور دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں