عاطف اسلم اپنے بیٹے کے ساتھ کس طرح وقت گزارتے ہیں

عاطف اسلم بیٹے کیساتھ کیسے وقت گزارتے ہیں؟

06:08 PM, 8 Mar, 2017

کراچی : معروف پاکستانی گلوکار اور اداکار عاطف اسلم اپنے بیٹے کے ساتھ کس طرح وقت گزارتے ہیں، سوشل میڈیا پر احد اور عاطف کی تصاویر کو خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

 

معروف گلوکار اور اداکار عاطف اسلم نے پاکستانی اور بھارتی فلموں میں اپنی آواز کا خوب جادو جگایا ہے، پاپ اسٹار کے گانوں کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے، اپنے منفرد انداز اور آواز کے باعث وہ نوجوانوں میں کافی مقبول ہیں۔

 

عاطف اسلم نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر جاری کی ہے جس میں وہ اپنے بیٹے احد عاطف کے ساتھ نظر آرہے ہیں، عاطف نے احد کو ٹانگوں سے پکڑ کر الٹا لٹکا رکھا ہے اور دونوں ہی اس موقع پر انتہائی مسرور نظر آرہے ہیں۔

مزیدخبریں