فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 5 دہشتگردوں کو سزائے موت دے دی گئی،آئی ایس پی آر

06:13 PM, 8 Mar, 2017

راولپنڈی: فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 5 دہشتگردوں کو سزائے موت دے دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پانچوں دہشتگردوں کوفوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی.5دہشت گردوں کوکوہاٹ جیل میں پھانسی دے دی گئی.دہشتگردتعلیمی اداروں،قانون نافذکرنےوالےاداروں پرحملوں میں ملوث تھے. سزائےموت پانےوالےدہشتگردوں نےدوران ٹرائل الزامات کااعتراف کیا.سزاپانےوالوں میں شوکت علی،عبدالجبار،امداداللہ،صابرشاہ اورانورعلی شامل ہیں.

مزیدخبریں