اپوزیشن کا آج تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ

02:40 PM, 8 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: اپوزیشن نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف آج تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کافیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو باقاعدہ آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔ 
نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن نے آج وزیراعظم پاکستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور قومی اسمبلی کے اجلاس کی ریکوزیشن ایک ساتھ جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو باقاعدہ آگاہ بھی کیا۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پر مطلوبہ ارکان کے دستخط بھی لئے گئے ہیں اور اسے جمع کرانے کی صورت میں سپیکر قومی اسمبلی کو 14 روز کے اندر اجلاس بلانا ہو گا۔ 
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں نواز شریف نے تحریک عدم اعتماد لانے کی باقاعدہ منظوری دی۔ 
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران (ن) لیگی ارکان سے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر دستخط لئے گئے جبکہ شاہد خاقان عباسی نے اجلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے (ن) لیگی ارکان اسمبلی کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کی۔ 
ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی تحریک آنے والی ہے اور اس مقصد کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرائی جائے گی اس لئے تمام ممبران اسلام آباد میں ہی رہیں کیونکہ کسی بھی وقت قومی اسمبلی کا اجلاس ہو سکتا ہے۔ 

مزیدخبریں