اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اپوزیشن اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ کوئی ایک پارٹی ملک کو مشکل سے نہیں نکل سکتی ۔ اپوزیشن نے سوچا اب نہیں تو کبھی نہیں۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔ ہمارے نمبر پورے ہیں ۔ 172 ارکان سے زیادہ ووٹ لیں گے۔ پی ٹی آئی کے اپنے ارکان بھی ان کے ساتھ نہیں ہیں۔