پنجاب میں انتخابات ، الیکشن کمیشن نے فوجی حکام کو طلب کرلیا 

10:04 PM, 8 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ اور خزانہ کے حکام کو کل دوپہر ساڑھے بارہ بجے بریفنگ کے لئے طلب کر لیا  جبکہ وزارت دفاع اور فوجی حکام کو سکیورٹی بریفنگ کے لیے جمعہ کو بلایا گیا ہے۔ 

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق دونوں وزارتوں کے  سیکرٹری   کمیشن  کو بریفنگ دیں گے ۔  وزارت خزانہ سے الیکشن کے انعقاد کے لئے فنڈز کی فراہمی کا کہا جائے گا۔وزارت داخلہ کو الیکشن کی سیکورٹی کے لئے آرمی ، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فراہمی یقینی بنانے کا کہا جائے گا۔

دوسری طرف الیکشن کمیشن نے 10 مارچ کی صبح 11 بجے وزارت دفاع اور ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کو الیکشن سے متعلق سکیورٹی معاملات پر بریفنگ کے لیے طلب کیا ہے۔

کمیشن نے 13 مارچ کو صوبائی اسمبلی پنجاب کے عام انتخابات کے انتظامات اور سکیورٹی کے حوالے سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو بھی الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد بلایا ہے۔

مزیدخبریں