سعودی عرب میں تبوک ریجن میں موسلادھار بارش، سردی کی شدت بڑھ گئی

12:49 PM, 8 Mar, 2025

نیوویب ڈیسک

ریاض :سعودی عرب کے تبوک ریجن میں موسلادھار بارشوں کے بعد سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ تبوک اور حائل ریجن میں شدید موسمی حالات دیکھنے کو ملے ہیں، جہاں موسلادھار بارش اور شدید ژالہ باری نے سردی کو مزید بڑھا دیا ہے۔

تبوک ریجن میں گہرے بادلوں نے خوب بارش برسائی، جبکہ حائل ریجن میں ژالہ باری کی وجہ سے صحرا کی سطح سفید ہو گئی۔ سعودی محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں پیر تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا، اور موسم غیر یقینی رہنے کی توقع ہے۔

مزیدخبریں