کراچی: سندھ حکومت کی ترجمان سمعتا افضال سید نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے انہیں آئینی حدود میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ گورنر کو غیر جانبدار رہتے ہوئے وفاق اور صوبے کے درمیان رابطے کا کردار ادا کرنا چاہیے، نہ کہ کسی مخصوص جماعت کی نمائندگی کرتے ہوئے سیاسی بیانات دینا۔
انہوں نے مزید کہا کہ "سب کو معلوم ہے کہ کراچی کی تباہی اور بربادی کی ذمے دار کون سی جماعت ہے" اور گورنر کو وفاق کے نمائندے کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھانی چاہئیں۔
سمعتا افضال سید نے گورنر سندھ کو متنبہ کیا کہ وہ آئینی حدود سے تجاوز کرنے سے گریز کریں اور اپنی آئینی ذمہ داریوں پر توجہ دیں۔