سوات: سوات، شانگلہ، بونیر اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث مقامی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، دیربالا اور دیر کے رہائشیوں نے اچانک جھٹکوں کی شدت محسوس کی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 تھی اور اس کا مرکز ہندوکش ریجن، افغانستان میں واقع تھا۔ زلزلے کی زیرزمین گہرائی 216 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے بعد خوفزدہ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ خوش قسمتی سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔