لاہور : یوٹیوب اور فیملی وی لاگر رجب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔ رجب بٹ نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں کہا کہ وہ اس شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں اور اب اس رشتے کو بچانے کے لیے مزید کوشش نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا بیٹا کیوان ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گا اور بیٹے سے ملاقات پر کسی کی پابندی نہیں ہو سکتی۔ رجب بٹ نے مزید بتایا کہ شادی کے دوران تلخیاں اور الزامات پیدا ہوئے، جن میں مبینہ طور پر دوسری لڑکی کے ساتھ تعلقات اور اہلیہ کی جانب سے ان کی والدہ پر الزام شامل ہیں۔