بیجنگ: چین نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے فوری طور پر بند کیے جائیں۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ یہ جنگ شروع ہی نہیں ہونی چاہیے تھی اور طاقت کا استعمال مسائل کا حل نہیں ہے۔
چین نے ایران اور خلیجی ممالک کی خود مختاری اور سلامتی کے احترام پر زور دیا اور کہا کہ بڑے ممالک کو تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ جنگ کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل روس نے بھی ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے فوری حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔